حیدرآباد۔29۔جنوری(اعتماد نیوز)آج اسمبلی اجلاس کا آغاز صبح 9بجے ہوا۔تاہم
اجلاس کے آغاز کے فوری بعد سیما آندھرا اور تلنگانہ کے ارکان نے اسپیکر کے
پوڈیم کا محاصرہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔چنانچہ اسپیکر اسمبلی این منوہر نے
ارکان اسمبلی سے اپنی
نشست سنبھالنے کی بار بار اپیل کے باوجود بھی انہوں
نے اسپیکر کے بات کو نظر انداز کر دیا۔تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے وزرا نے
بھی اس احتجاج میں حصہ لیا۔چنانچہ صورت حال میں پیچیدگی کے پیش نظر اسپیکر
نے ایک گھنٹہ تک کے لئے اجلاس کے التوا کا اعلان کیا۔